i بین اقوامی

نیتن یاہو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں، ایرانتازترین

July 27, 2026

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کھلے عام دعوی کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے ان کے خلاف کارروائی کرنے والی عدالت کے خلاف اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا آئی سی سی کو بدعنوان قرار دے رہے ہیں کیونکہ عدالت نے ایک مطلوب شخص کے خلاف کارروائی کی جرات کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی