نیوزی لینڈ نے یوکرین کی جنگ کے باعث روس پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں،وزیر خارجہ نانیا ماہوتا نیروس کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ سے متعلق کہا ہے کہ یوکرین سے ہمارا تعاون جاری ہے اسی روشنی میں 14 افراد اور 7 اداروں پر نئی پابندیاں لگائی جارہی ہیں،ان پابندیوں کے درمیان فوجی اہلکار، دفاعی ادارے اور اس کے افسران،روسی روسی نشریاتی ادارے اور بعض تنظیموں کے سربراہ شامل ہیں،روس کی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے جاری سائبر آپریشنز اور خبر ایجنسی انفو روس سمیت کریمیا کی ایجنسی نیوز فرنٹ بھی پابندیوں میں شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کے ذریعے یوکرین پرغیرقانونی روسی جارحیت کے خلاف یہ ہماری مذمت کا اظہار ہے ،یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپریل سے اب تک 1200 سے زائد روسی افراد اور اداروں پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی