امریکا کے شہرنیویارک میں اسرائیل اور فسلطین کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں،نیویارک پولیس نے ریلی کے دوران رکاوٹیں لگاکر مظاہرین کو ایک دوسرے سے دوررکھا جب کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی اسرائیل اور فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، اسپین کے شہر میڈرڈ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے احتجاج کیاگیا، یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا جہاں مظاہرین نے فری فلسطین کے نعرے لگائے،آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی اور بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر صیہونی ریاست سے اظہار یکجہتی کیلئے لوگ جمع ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی