مجتبی خامنہ ای کے سپریم لیڈر منتخب ہونے کے بعد ایران نے اسرائیل اور امریکی اڈوں پر تازہ حملے کر دیئے۔ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں آسمان پر ایرانی میزائل دیکھے گئے۔ ایرانی پاسدارن انقلاب نے 24 گھنٹوں میں 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعوی کر دیا۔ متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ میں آئل انڈسٹری زون میں آگ بھڑک اٹھی، اماراتی حکام کے مطابق آگ ڈرون کا ملبے گرنے کے باعث لگی، تاہم انڈسٹری زون کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی