i بین اقوامی

ہندو انتہا پسندی عروج پر، اتراکھنڈ میں مسلمان اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبورتازترین

September 10, 2024

مودی کے تیسرے دورِ اقتدار میں کبھی گا رکشک تو کبھی بجرنگ دل جیسی تنظیموں نے بھارت میں اقلیتوں کا جینا مشکل کر رکھا ہے ۔ انتہاپسندہندں نے حکومتِ وقت کی ملی بھگت کیساتھ 'لوجہاد'جیسی نام نہاد تھیوریاں ترتیب دی ہوئی ہیں،ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ بھارت میں مسلمان مرد ہندو خواتین کو ورغلا کران سے اسلام قبول کرواتے ہیں۔ ڈی ڈبلیو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق"بی جے پی کے قوم پرست بیانیے کے باعث بھارت میں رہنے والے 220 ملین سے زائد مسلمان اب اپنے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔ گزشتہ سال جون میں بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے مذہبی بنیادوں پر تنا کا شکار ضلع اترکاشی میں ہندو شدت پسند تنظیموں نے مسلم دکانداروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے ان سے اپنی دکانیں خالی کر دینے کا مطالبہ کیا تھا، ڈی ڈبلیو ڈی ڈبلیو کے مطابق جون 2023 سے لیکر اب تک سینکڑوں مسلمان اتراکھنڈ سے نقل مکانی کر چکے ہیں جن کا کاروبار بھی مکمل طور پر تباہ ہوچکاہے، گزشتہ سال اتراکھنڈ کے پرولا شہرمیں مسلمانوں پر حملے بھی کیے گئے تھے، جس کے بعد ان کی دکانوں اور گھروں کے باہر ایسے پوسٹرز چسپاں کر دیے گئے، جن میں ان سے نقل مکانی کر جانے کا کہا گیا تھا۔ پرولا شہر کیرہائشیوں کا کہنا ہیکہ"ہمیں جان سے مار دینے کی دھمکی دی گئی، اور ہماری دکانوں کو لوٹنے کے علاوہ ہماری رہائش گاہ پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی" سوشل میڈیا پر 'لو جہاد اور لو ٹریڈ'جیسی تھیوریوں کا پرچار بڑے پیمانے پر کیا گیا اور ایسا کرنے والوں میں سے کئی مشتعل افراد شامل ہیں جن کو بھارت میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ہندو انتہا پسندوں کا کہنا ہیکہ ''ایک ہندو قوم کا قیام صرف بی جے پی کی ہی قیادت میں ممکن ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہندوں اور مسلمانوں کے مابین اختلافات میں اضافہ ہوا ہے،آخر کب تک مودی سرکار انتہاپسند ہندں کی پشت پناہی کرتی رہے گی؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی