i بین اقوامی

نامور برانڈز اور شخصیات کے ٹک ٹاک اکائونٹس پر سائبر حملوں کا انکشافتازترین

June 05, 2024

ٹک ٹاک حکام نے تصدیق کی ہے کہ نامور برانڈز اور معروف شخصیات کے ٹک ٹاک اکائونٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں اور بعض اکائونٹس ہیک کرلیے گئے ہیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سائبر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی زیر ملکیت سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے مالکان نے یقین دہانی کرائی کہ جلد حملوں کی زد میں آئے اکائونٹ بحال کردیے جائیں گے۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے سائبر حملہ آوروں کے بارے میں بتانے سے گریز کیا اور بتایا کہ بعض امریکی نیوز چینل جس میں سی این این بھی شامل ہے، حملے کا شکار ہوئے۔ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق سی این این کے اکائونٹ بحالی کے لیے متعلقہ افراد رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب سی این این نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی