i بین اقوامی

نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی 22سال بعد شناختتازترین

September 11, 2023

امریکی حکام نے 11ستمبر کے حملوں کے دو مہلوکین کی شناخت کا اعلان کیا ہے،یہ شناخت ان کی موت کے 22سال بعد جدید ڈی این اے تجزیہ ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا گیا ہے،حکام نے بتایا کہ کیا کہ دو مقتولین ایک مرد اور ایک خاتون نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹاورز کے گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے تھے تاہم ان کے اہل خانہ کی درخواست پر ان کی شناخت ظاہر کرنے سے معذرت کی ہے،اس طرح نیویارک سٹی ٹاورز کے گرنے سے ہلاک ہونے والے 2,753افراد میں سے جن کی شناخت کا تعین کیا گیا ہے ان کی تعداد بڑھ کر 1,649ہو گئی،شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک بیان میں اپنی امید کا اظہار کیا کہ شناخت سے ان دو مقتولین کے خاندانوں کو کچھ سکون ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری رہیں گی،2021کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نائن الیون کے واقعے میں مارے جانے والے کسی شخس کی نئی شناخت کی گئی ہے، یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اور یہ بہت سست رفتاری سے آگے بڑھتا ہے،نیویارک کے میئر اور چیف میڈیکل ایگزامینر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو نئے متاثرین کی شناخت "نئی جنریشن سیکوینسنگ ٹیکنالوجی، جو روایتی ڈی این اے تکنیکوں کے مقابلے میں تیز اور زیادہ حساس ہے" کے استعمال کے ذریعے کی گئی،شناخت کردہ مرد اور خاتون کی باقیات چار سال قبل ملی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی