i بین اقوامی

نائیجریا، بوکو حرام دہشت گردوں کے حملے میں 81افراد ہلاک ، متعدد لا پتاتازترین

September 04, 2024

نائیجریا کے شمال مشرق میں واقع ریاست یوبے میں ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم 81افراد ہلاک اور کئی لا پتا ہو گئے۔ مقامی حکام نے اس کارروائی کا الزام بوکو حرام تنظیم پر عائد کیا ہے،مقامی پولیس کے ترجمان کے مطابق بندوقوں اور آر پی جی گرینیڈز سے لیس تقریبا 150دہشت گردوں نے اتوار کو سہ پہر 4بجے مافا گائوں پر حملہ کر دیا۔ مسلح افراد 50سے زیادہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے۔ انھوں نے بازار میں فائرنگ کر دی اور دکانوں اور گھروں کو آگ لگا دی، حملہ آوروں کا تعلق بوکو حرام سے ہے،عینی شاہدین اور مقامی مکینوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیوں کہ گائوں کے متعدد لوگ ابھی تک لا پتا ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ لا پتا افراد بھی موت کا شکار ہو چکے ہیں جن کو مسلح افراد نے جھاڑیوں کی جانب بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔ بعض افراد کی لاشیں جھاڑیوں میں موجود ہیں،یاد رہے کہ یوبے نائیجریا کی ان تین ریاستوں میں شامل ہے جہاں گذشتہ 15برس سے بغاوت دیکھی جا رہی ہے۔ اس بغاوت کے نتیجے میں ہزاروں شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور بیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو گئے،یوبے میں ایک فوجی ذمے دار نے بتایا کہ مافا گائوں کو جانے والے راستے پر دھماکا خیز مواد نصب کیے گئے تھے تاہم فوج انھیں ناکارہ بنانے میں کامیاب ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی