افریقی ملک نائیجر کے مغرب میں دہشت گردوں کے حملے میں 15فوجی ہلاک ہو گئے،وزارت دفاع کے بیان کے مطابق تلبیری کے علاقے میں تعینات فوجی یونٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، حملے میں 15فوجی ہلاک اور 16زخمی ہوئے، واضح رہے کہ تلبیری، "سہہ ملکی سرحد" کے نام سے منسوب افریقی ممالک نائیجر، مالی اور برکینا فاسو کی مشترکہ سرحد پر واقع ہے ۔مذکورہ سرحدی علاقے القاعدہ اور داعش سے وابستہ دہشت گرد گروہ کے حملوں کی زد میں رہتے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی