نائیجیریا کی ریاست ترابا میں مسافر بس پر مسلح حملے میں 8افراد جاں بحق ہو گئے،نامعلوم مسلح افراد نے ریاست ترابا میں تاکم وکاری ہائی وے پر ایک مسافر بس پر مسلح حملہ کیا،حملے میں 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،نائیجیریا کے مختلف علاقے طویل عرصے سے مسلح گروہوں کے ساتھ ساتھ دہشت گرد تنظیموں بوکو حرام اور داعش کی مغربی افریقی شاخ( آئی ایس ڈبلیو اے پی)کے حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی