نائیجیریا کے وسطی علاقے میں آئل ٹینکر ایک گاڑی سے ٹکرایا اور اس کے بعد ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 48افراد ہلاک ہوگئے،غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق وسطی نائیجیریا میں آئل ٹینکر ایک گاڑی سے ٹکرا گیااسٹیٹ ایمرجینسی مینجمنٹ نے بتایا کہ آئل ٹینکر مسافروں اور مویشیوں کو لے کر جانے والی ایک گاڑی سے ٹکرایا اور اس حادثے کے نتیجے میں دیگر کئی گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ایجنسی کے ترجمان حسینی ابراہیم نے کہا کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 48ہے اور مقامی انتظامیہ جائے حادثہ صاف کرنے کی کوشش کر رہی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ نائیجیریا کی سرکاری کمپنی این این پی سی لمیٹڈ نے گزشتہ ہفتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 39فیصد اضافہ کردیا تھا جو ایک سال سے بھی کم عرصے میں دوسرا بڑا اضافہ تھا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باوجود پیٹرول کی قلت کا خاتمہ نہیں ہوا تھا اور ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں میں پیٹرول پمپس میں گاڑیوں طویل قطاریں لگ رہی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی