i بین اقوامی

متحدہ عرب امارات میں مقیم مظاہروں اور فسادات میں ملوث بنگلہ دیشی شہریوں کی معافی کا حکم جاریتازترین

September 03, 2024

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے گزشتہ ماہ یو اے ای کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے مظاہروں اور فسادات میں ملوث بنگلہ دیشی شہریوں کی معافی کا حکم دیا ہے۔ اس فیصلے میں سزا یافتہ افراد کی سزائیں منسوخ کرنا اور ان کی ملک بدری کا بندوبست بھی شامل ہے، عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کے حکم کے تحت اٹارنی جنرل ڈاکٹر حمد الشمسی نے بنگلہ دیشی شہریوں کی سزائوں پر عملدرآمد روکنے اور ملک بدری کے طریقہ کار کا آغاز کرنے کا حکم جاری کیا ہے،اٹارنی جنرل نے متحدہ عرب امارات کے تمام رہائشیوں سے ملک کے قوانین کا احترام کرنے کی اپیل کی اور زور دے کر کہا کہ ریاست اور اس کے قانونی ڈھانچے کے تحت رائے کے اظہار کے حق کو تحفظ حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی