i بین اقوامی

متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4 ہو گئیتازترین

April 20, 2024

متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4 ہو گئی ۔ عرب نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین سمیت تین فلپائنی باشندے اورایک مقامی شہری شامل ہے۔ امارات کی ریاست راس الخیمہ میں سیلابی ریلے میں گاڑی کے بہہ جانے سے 70 سالہ اماراتی شہری کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ سائنسدان گلوبل وارمنگ کو امارات اور عمان میں طوفانی بارش جیسے شدید موسمی واقعات کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں امارات میں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر اور منگل کو بھی بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی