i بین اقوامی

مذاکرات کے بغیر اسرائیل اپنے یرغمالی بازیاب نہیں کروا سکتا، القسام بریگیڈتازترین

December 11, 2023

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ مذاکرات کے بغیر اسرائیل اپنے یرغمالی کبھی بازیاب نہیں کروا سکتا،القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس جنگ میں اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑے گی، ہزاروں مجاہدین لڑنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں،ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ پچھلے 10دنوں میں 180سے زیادہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا ہے،حماس کے رہنما نے عرب میڈیا کو بھیجے گئے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ عارضی جنگ بندی اپنی ساکھ ثابت کرچکی ہے، مکمل جنگ بندی کیلئے اسرائیل کے مذاکرات کی میز پر واپس آنے تک مزید ایک بھی یرغمالی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی