i بین اقوامی

مذاکرات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،صدر ٹرمپ کسی واضح مقصد کے بغیر ایران میں دوبارہ فوجی کارروائی کے حق میں نہیں ہیں، نائب صدر وینستازترین

July 02, 2026

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہمذاکرات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، صدر ٹرمپ کسی واضح اور متعین مقصد کے بغیر ایران میں فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ میں جس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ صدر ٹرمپ ہماری فوج کو دوبارہ وہاں بھیجنے کے خواہشمند نہیں ہیں، جب تک کہ ایسا کرنا ناگزیر نہ ہو جائے۔امریکی نائب صدر نے خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام کی بحالی یا تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوئی بھی کوشش واشنگٹن کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔وینس نے تصدیق کی کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکی انتظامیہ اب بھی نیک نیتی کے ساتھ ان مذاکرات پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی