i بین اقوامی

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھا ،ایرانی فوج کا امریکی صدر کو چیلنجتازترین

March 07, 2026

ایرانی فوج نیامریکی صدر کو چیلنج دیا ہے کہ ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھا ۔ایران نے واضح کیا ہے کہ صرف امریکا اور اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں باقی سب کیلئے روٹ کھلا ہے جہاں سے دنیا بھر میں تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے ذریعے آئل ٹینکرز کو لے جانا شروع کر سکتی ہے۔ایران اسرائیل جنگ کے باعث دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز بند،جس سے عالمی معیشت ہل کر رہ گئی ہے،چین اور بھارت سمیت دنیا بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔پاکستان کو بھی درآمدی تیل کی نوے فیصد سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی