مصر میں شادی کے دن سفید عروسی لباس پہنی دلہن حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ مصرکی جنوبی گورنری المنیا میں واقع بنی مزار سینٹر میں پیش آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چرچ میں 20سالہ دلہن کی شادی کی تقریب چل رہی تھی جس دوران دلہن کو شدید تکلیف محسوس ہوئی تاہم شادی کی تقریب کی وجہ سے اہل خانہ اسپتال لے جانے سے قاصر رہے۔رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد دلہن کی تکلیف زیادہ بڑھ گئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ اسپتال میں ہی انتقال کرگئی۔ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کا انتقال شدید ہارٹ اٹیک پڑنے سے ہوا۔ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق دلہن کی موت قتل کے بجائے حادثاتی تھی تاہم دلہن کے انتقال کے بعد شادی کی خوشی دونوں گھرانوں کیلئے صدمے میں تبدیل ہوگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی