مصرمیں ایک المناک واقعے میں مخبوط الحواس باپ نے اپنے چاربچوں کوقتل کردیا، مصر کی قلیوبیہ گورنری میں پیش آنے والے اس واقعے نے ہر طرف غم وغصے اور صدمے کی لہر دوڑا دی، عرب میڈیا کے مطابق قلیوبیہ گورنری میں سکیورٹی سروسز کو گائوں حلبہ میں 4لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے پر اس مقام پرپہنچی، تفتیش پر معلوم ہوا کہ لاشیں 4حقیقی بھائیوں کی ہیں جن کی عمریں پانچ سے 21 سال کے درمیان ہیں اور ان سب کو ان کے والد نے قتل کر دیا تھا،اہل علاقہ نے بتایا کہ بیوی کے گھرسے نکلنے کے بعد والد کی نفسیاتی حالت خراب تھی۔ قتل کے واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے والد گھر سے گرفتار کر لیا۔ مخبوط الحواس والد نے اپنے4 بچوں قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی