مصرمیں ایک ہائی اسکول کے چھ طلبا اور طالبات نے بعض مضامین میں فیل ہونے پر اپنی جان لے لی،مصر کے جنوب میں واقع سوہاج گورنری ایک طالبہ نے امتحانات کے نتائج آنے کے کچھ دیر بعد زہر پی کرخود کشی کرلی،قلیوبیہ گورنری کے طوخ شہر میں دو طالبات نے امتحان میں ناکامی کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر اپنی جان لے لی۔ گورنری سے منسلک شہر کفر شکر میں بھی ایک طالبہ نے امتحانات میں نمبر کم آنے پر کیڑے مار دوا پی کر خود کشی کرلی،شرقیہ گورنری میں ایک لڑکی نے گھر والوں کے غصے کے خوف سے ہائی اسکول کے امتحان میں فیل ہونے پر اپنے بیڈ روم میں گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی،بلبیس شہر میں ایک لڑکی نے ہائی اسکول کے امتحان میں ناکامی کے بعد اپنی جان لے لی اور اس کی جان بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں،شمالی مصر میں قلیوبیہ کی گورنری میں واقع شہر طوخ نے امتحان میں ناکامی پر پہلی طالبہ نے خود کشی کی،حکام کو ایک ہائی اسکول کی طالبہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی نے امتحان میں فیل ہونے پر زہرہلی دوا پی لی تھی۔ اسے بے ہوشی کے عالم میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی،پولیس نے طلبا کے امتحانات میں ناکامی پرخودکشی کے واقعات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی