مصر میں اداکارہ کو لوٹنے کیلئے آنے والا چور کرنٹ لگنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار بیٹھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ گورنریٹ کے ففتھ سیٹلمنٹ ایریا میں اداکارہ حسنا سیف الدین کے ولا کے سامنے ایک چور اس وقت بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا جب وہ علاقے کی بجلی منقطع کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مصر میں رہنے والی اردنی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری طرف ایک چور آیا، اس نے گلی کو تاریک کرنے کیلئے میرے ولا کے ساتھ والے بجلی گھر سے بجلی منقطع کرنے کی کوشش کی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ چور نے ولا میں چوری کرنے کا ارادہ کیا تو اس دوران وہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا، پولیس نے اس کے کارڈ کی چھان بین کی اور پتہ چلا کہ وہ پہلے سے ہی خطرناک افراد کی فہرست میں شامل تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی