مسجد الحرام کے امام وخطیب ممتازعالم دین شیخ ڈاکٹربندربلیلہ کے والد انتقال کر گئے،سعودی میڈیا ذرائع کے مطابق ممتازعالم دین شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کے والد کا انتقال منگل کی صبح مختصرعلالت کے بعد ہوا،ان کی نمازجنازہ مسجدالحرام میں بعد نمازظہرادا کی جائے گی جس کے بعد تدفین مولا قبرستان میں ہوگی،واضح رہے کہ شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کئی اعزازات کے حامل ہیں،وہ 2013سے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے امام وخطیب ہیں۔اس کے علاوہ وہ طائف یونیورسٹی کے معاون پروفیسر اوراسلامی علوم کے ماہرہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی