i بین اقوامی

مشرق وسطی میں کشیدگی، اٹلی اور ترکیہ نے لبنان کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کردیتازترین

August 05, 2024

مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اٹلی اور ترکیہ نے لبنان کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کر دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان کے جنوبی حصے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے،ترک وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے اور لبنان کے کشیدگی والے علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے،دوسری جانب آسٹریلیا نے ملک میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو بڑھا دیا، ملک میں انتہا پسندانہ خیالات میں اضافے کے پیش نظر حملوں کے 50فیصد سے زیادہ امکانات ہیں لیکن حملے کا فوری کوئی خطرہ نہیں ہے،آسٹریلوی خفیہ ا یجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ اور مشرق وسطی کشیدگی جیسے تنازعات سے ملک میں احتجاج، سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا اور عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے،لبنان میں فوجی جارحیت میں اضافے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سویڈن، امریکا، برطانیہ، فرانس، اردن اور سعودی عرب نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران میں اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی