مشق وسطی میں کشیدگی کے باعث ایران کی دعوت پر روس اور اومان کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ایرانی ذرائع ابلاغکے مطابق روس اور اومان کی بحری افواج مشترکہ بحری مشقوں کے لئے ایرانی پانیوں میں پہنچ گئی ہیں، تینوں ملکوں کی بحری افواج مشترکہ جنگی مشقوں کے لئے ایران کی دعوت پر جمعہ کے روز بحر ہند میں اکٹھی ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بحری مشقوں میں روس اور اومان کے جنگی بحری فلیٹس اور ہیلی کاپٹروں نے بھی شرکت کی ہے، ایرانی فوج کے علاوہ پاسداران انقلاب نے حصہ لیا، ایرانی افواج نے روس اور اومان کے بحری دستے ایرانی پانیوں میں داخل ہوئے تو ایرانی بحری دستوں نے ان کا خیر مقدم کیا۔یہ بحری جنگی مشقیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب خطے میں صورت حال سخت کشیدہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی