i بین اقوامی

مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے،گوتریستازترین

April 20, 2024

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوتریس نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں انتقام کے خطرناک چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مشرق وسطی میں خطرناک انتقامی کارروائیوں کو روکنے کا وقت آگیا ہے، گوتریس نے ایک روز قبل بھی ایک ہمہ جہتی علاقائی تنازع کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔ جمعہ کو اسرائیل کی جانب سے ایران کے علاقے اصفہان پر محدود حملے نے حالات مزید کشیدہ کردئیے ہیں تاہم تہران نے اس واقعے پر شک ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ایران کے اس ردعمل کا مقصد علاقائی جنگ سے بچنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی