اسرائیل کی غزہ پر جاری بمباری کے باعث خطے میں بڑھتے ردعمل کو روکنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اتوار کے روز ترکیہ پہنچیں گے،عرب میڈیاکے مطابق امریکی وزیر خارجہ 5نومبر کو ترکیہ کے دارالحکومت میں اعلی حکومتی عہدے داروں کے ساتھ مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے،امکان ہے کہ ان کے اس دورے میں حوثیوں کے حالیہ راکٹ حملوں کے علاوہ شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کی موجودگی بھی زیر بحث آئے گی،امریکی وزیر خارجہ اس سے قبل بھی اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں مشرق وسطی کا طویل دورہ کر چکے ہیں، اب بھی وہ مشرق وسطی کے کئی ممالک کا دورہ کریں گے، ان میں اردن بھی شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی