i بین اقوامی

مشن مکمل ہو گیا، مسٹر ملن، آپ نے ثابت کر دیا آپ کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے اہل نہیں ہیں،ایرانی وزیر خارجہ کا سیکرٹری امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے بیان پر ردعملتازترین

July 01, 2026

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری مارک وین ملن کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے ایران کی فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر خوشی سے رقص کرنے کا ذکر کیا تھا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عباس عراقچی نے لکھا کہ مشن مکمل ہو گیا، مسٹر ملن، آپ نے ایک اور کام بھی کر دکھایا، دنیا کو یہ ثابت کر دیا کہ آپ کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے اہل نہیں ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مارک وین ملن کا رویہ اس بات کی مثال ہے کہ ایک میزبان ملک اپنی ذمہ داری اور وقار کو کس طرح ضائع کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ مارک وین ملن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کے فیفافٹبال ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر خوش ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ وہ اب ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور واپس نہیں آئیں گے، شاید انہوں نے ایک آدھ گانا بھی گایا ہو یا خوشی میں رقص بھی کیا ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی