i بین اقوامی

مِس سوئٹزرلینڈ کی فائنلسٹ کے قتل کا کیس، شوہر نے بلینڈر میں ڈال کر پیسا، تفتیش میں اعترافتازترین

September 13, 2024

سابقہ ماڈل اور مس سوئٹزرلینڈ مقابلے کی فائنلسٹ کرسٹینا جوکسیمووچ کے درندہ صفت شوہر نے انہیں بے دردی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کیے اور پھر بلینڈر میں پیس دیا،کرسٹینا جوکسیمووچ نے 2003میں مس نارتھ ویسٹ سوئٹزرلینڈ کا ٹائٹل جیتا تھا اور وہ سال 2008میں مس سوئٹزرلینڈ مقابلے میں فائنلسٹ تھیں،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ رواں برس فروری میں پیش آیا جب 38سالہ سابقہ مس سوئٹززلینڈ کرسٹینا جوکسیمووچ اپنے گھر کے ایک کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں،پولیس کو لانڈری روم میں کرسٹینا کی لاش مختلف ٹکڑوں میں ملی تھی جس کے بعد پتا چلا کہ انہیں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا،بعدازاں پولیس نے تحقیقات کیں اور مزید کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ماڈل کے شوہر کو گرفتار کرلیا،41سالہ تھامس نے بیوی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ بیوی نے مجھ پر پہلے چاقو سے حملہ کیا جس کے جواب میں میں نے اپنا دفاع کیا اور بیوی کا قتل کردیا،ملزم کے مطابق وہ قتل کے بعد خوفزدہ ہوگیا تھا اسی لیے اس نے لاش کو چھپانے اور غائب کرنے کے لیے اس کے ٹکڑے کردیے تھے، بیوی کی لاش کو پہلے چاقو اور آری کی مدد سے کاٹا اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیے اور پھر وہ بلینڈر میں ڈال کے پیس دیے،میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ تھامس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی