i بین اقوامی

مردوں کے جسم پر متنازع پوسٹ جاپانی اینکر کو نوکری سے نکال دیا گیاتازترین

August 23, 2024

مردوں کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کرنے پر جاپانی ٹی وی اینکر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا،سائوتھ چائنہ پوسٹ کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی 29سالہ یوری کاواگوچی اکثر سوشل میڈیا پر حقوق نسواں کی طرز کے بیانات، خواتین کے حق میں آواز بلند کرنے اور مردوں کے خلاف متنازع پوسٹ کرنے کیلئے جانی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں وہ ہراسانی کے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے اور ان سے بچا ئوکی تربیت کے لیے بطور لیکچرر بھی ایک ادارے میں ملازمت کرتی ہیں،لیکن یوری کاواگوچی نے اس بار مردوں کے جسم سے پیدا ہونے والی بو کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے جسم سے خارج ہونے والی پسینے کی بدبو سے انہیں کراہت آتی ہے،8اگست کو جاپانی ٹی وی اینکر نے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ایکس پر مردوں کی حفظان صحت سے متعلق تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈیوڈورنٹ اسپرے استعمال کرنے اور روزانہ نہانے کا مشورہ دیا۔ تاہم یہ مشورہ انہیں مہنگا پڑ گیا،ان کا کہنا تھا کہ موسم گرما میں مردوں کے جسم سے نکلنے والی بدبو ان کے لیے تکلیف کا باعث بنتی ہے، یوری نے مزید لکھا کہ میں بہت صفائی پسند ہوں، اس لیے میں دن میں کئی بار شاور لیتی ہوں، فریشنگ وائپس استعمال کرتی ہوں۔ میرے خیال میں مردوں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے،خاتون کی متنازع پوسٹ وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ صرف مردوں پر الزام لگانا مشتعل اور بلا شبہ امتیازی سلوک ہے۔ خواتین کے جسم سے بھی بدبو پیدا ہوسکتی ہے۔ آپ کی اس پوسٹ نے مجھے کافی پریشان کر دیا ہے،بعد ازاں جاپانی اینکر کی سوشل میڈیا پر پوسٹ پر متعدد نارضگی بھرے تبصرے آنے لگے اور پھر ان سے خاص طور پر عوام سے معافی مانگنے اور متنازع پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کو کہا گیا، جاپانی ٹی وی اینکر جس میڈیا ہائوس میں کام کرتی تھی وہاں بھی اب اس خاتون اینکر سے معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی اہم وجہ مردوں کی توہین اور متنازع فیمینسٹ بیان تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی