i بین اقوامی

موسم گرما میں دبئی کے لیے یورپی سیاحوں کی بکنگ میں 11 فیصد اضافہتازترین

June 01, 2024

متحدہ عرب امارات دبئی کے لیے اس سال یورپی سیاحوں کی بکنگ میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ ۔ دبئی دنیا کے ان 10 سرفہرست سیاحتی مقامات میں شامل ہے جہاں موسم گرما کے دوران یورپی اور دیگر ممالک سے سیاح آتے ہیں۔ اس سال جولائی اور اگست میں موسم گرما کے عروج کے دوران یورپی سیاحوں کی بکنگ میں 11 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔فارورڈ کیز کا کہنا ہے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے یورپ سے دبئی کے سفر کے لیے ایئرلائن بکنگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اعدادوشمار میں مغربی یورپ کے ممالک شامل ہیں۔ موسم گرما کے دوران یورپ سے سفر میں اضافہ دیکھتے ہوئے کہہ سکتے ہیں کہ کورونا سے پہلے کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔ دبئی کے محکمہ اقتصادیات و سیاحت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اپریل 2024 تک دبئی آنے والے مغربی یورپ کے سیاح سرفہرست رہے۔ چار ماہ کے دوران ان کی تعداد 1.45 ملین رہی جو کل سیاحوں کا 22 فیصد ہے۔رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران دبئی آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 6.68 ملین رہی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 6.02 ملین سیاح یہاں آئے تھے جو اس سال چار ماہ کے دوران11 فیصد زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی