i بین اقوامی

مودی سرکار کی سرپرستی میں انتہاپسند ہندو مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے درپےتازترین

August 04, 2026

مودی حکومت نے ہندوتوا کے فروغ کیلئے انتہاپسند ہندووں کو مسلمانوں کیخلاف مظالم کی کھلی چھوٹ دے دی اور ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی مسماری اورعبادات پرجبرا پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے مسلمانوں کی قبروں کو مسمارکردیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے مسلمانوں کی قبروں کو مسمارکردیا اور لینڈ جہاد کا نام دے کر انتہاپسند ہندووں نیمزارکی مسماری کے دوران ڈھول بجا کر خوشی کا بھی اظہار کیا۔دہلی کیعلاقے منڈاولی میں بھی ہندوانتہاپسند تنظیم رکشا دل کے کارندوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے بھی روک دیا۔ جبکہ انتہاپسند ہندو تنظیم رکشا دل کے کارکنوں نے کہا کہ کوئی مسلمان نہ تو نماز پڑھ سکے گا اور نہ ہی گلیوں میں نکل سکے گا۔سیکولرریاست کینام نہاد دعویدار بھارت میں مسلمانوں کیخلاف مظالم ریاستی جبرکا حصہ بن چکے ہیں

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی