i بین اقوامی

مودی سرکار کی مسلم دشمنی نے ایک اور سیاہ باب رقم کر دیا، ہندوتوا انتہا پسندوں کاجھارکھنڈ میں ہزاری باغ کی جامع مسجد پر دھاواتازترین

April 05, 2023

ہندوتوا انتہا پسندوں نے مودی سرکار کی خاطر مسجد پر حملہ کر کے ایک اور سیاہ باب رقم کر دیا، بھارت میں اقلیتوں کا رہنا ہمیشہ سے محال رہا ہے، اب مودی کی بہیمانہ مسلم دشمنی نے بھارت کو جہنم بنا دیا ہے،ہندوتوا انتہا پسندوں نے جھارکھنڈ میں ہزاری باغ کی جامع مسجد پر دھاوا بول دیا، ہندو، مسلم اور ہندو، سکھ فسادات پہلے ہی پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں، ہندوتوا انتہا پسندوں نے جامع مسجد کے دروازے کو توڑتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی،مسلم دشمنی نے مودی سرکار کو اتنا اندھا کر دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدسات اور ان کے بنیادی حقوق کو بھی فراموش کر رہی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا اقوام متحدہ مودی کی اس بے حسی کا نوٹس لے گی؟ کیا مودی کے مسلمانوں اور سکھوں پر ظلم و زیادتی سے بھارت کے ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کی راہ ہموار ہو رہی ہے؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی