i بین اقوامی

مودی سرکار کی عالمی سطح پر دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آگئیں، بھارت کی بیک وقت روس اور یوکرین کے ساتھ تعلقات استوارتازترین

January 04, 2024

روس اور یوکرین جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ،مودی سرکار کی عالمی سطح پر دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آگئیں، بھارت کی بیک وقت روس اور یوکرین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بھونڈی کوشش بے نقاب ہوگئیں،وائرل ویڈیو میں یوکرینی فوج کے ہاتھوں ہندوستانی ساختہ اسلحے کی موجودگی نے تہلکہ مچادیا، یوکرین جنگ میں بھارتی اسلحے کے ثبوت منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کی روس یوکرین جنگ میں غیر جانبداری کا موقف جھوٹا پڑ گیا،ذرائع کے مطابق یوکرین سے ملنے والے مخصوص اسلحے کی تیاری ہندوستان میں ہوتی ہے، ہندوستان اس سے قبل یوکرین سے ملنے والا بھارتی ساختہ اسلحہ آرمینیا کو بھی فروخت کر چکا ہے،تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں بھارتی گولہ بارود کی فراہمی ہندوستان کی روس کے ساتھ سفارتی کشیدگی کا سبب بنے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی