مودی سرکار تنقید برداشت نہ کر پائی جس کے بعد دلی پولیس نے صبح سویرے دلی اور ممبئی سمیت ایک ساتھ 35مختلف مقامات پر مودی سرکار پر تنقید کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا،دلی پولیس نے 35مختلف مقامات پر کارروائی کرتیہوئے مودی سرکار کے شدید ناقد متعدد صحافیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ کئی کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس ضبط کرلیے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں گرفتار کیے گئے افراد میں صحافی ابھیسر شرما، بھاشا سنگھ، ٹیسٹا سیتلواد شامل ہیں جبکہ دلی پولیس کی جانب سے معروف کامیڈین سنجے راجوا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دلی اور ممبئی سمیت 35مختلف مقامات سے گرفتار کیے گئے افراد بھارت میں مودی سرکار کے سخت ناقدین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی