i بین اقوامی

مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر کے 6ملین ٹن لیتھیئم ذخائر جلد فروخت کرنے کا فیصلہتازترین

October 04, 2023

مقبوضہ کشمیر میں لوٹ مار کا بازار گرم ، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے 6ملین ٹن لیتھیئم ذخائر کوجلد از جلد فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ، مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں رواں سال جنوری میں بڑے پیمانے پر لیتھیئم ذخائر دریافت ہوئے تھے ، بی جے پی اگلے انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر کے زیادہ تر معدنی ذخائر کو بیچنا چاہتی ہے،ماہرین کاکہنا ہے کہ انتخابی فوائد کے لیے جلد بازی میں کی گئی فروخت کی شفافیت پر شدید خدشات ہوں گے،مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونے والے لیتھیئم کے ذخائر دنیا میں ساتویں بڑے ذخائر ہیں، مقامی آبادی کو لیتھیئم ذخائر کی وجہ سے ممکنہ جبری دربدری پر شدید تشویش ہے ، کان کنی سے مقبوضہ کشمیر کو سنگین ماحولیاتی خطرات کا بھی سامنا ہوگا،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی ماہرین کاکہنا ہے کہ دریافت کیے گئے لیتھیئم ذخائر سیزمک زون 4میں واقع ہیں، ڈپلومیٹ سیزمک زون 4کو ماحولیاتی خطرے کے اعتبار سے ہائی رسک زون میں شمار کیا جاتا ہے،تجزیہ نگاروں کاکہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے تصفیے تک بھارت کی جانب سے قدرتی وسائل کا استعمال غیر قانونی قرار دیا گیا، مسئلہ کشمیر کے پر امن حل تک وادی کے وسائل کی فروخت چوری میں شمار ہو گی،واضح رہے کہ رواں برس مقبوضہ جموں و کشمیر میں لیتھیئم کے 5.9ملین ٹن کے ذخائر کی دریافت کی گئی ہے، لیتھیئم ذخائر الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے نایاب معدنیات ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی