مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے 23مزید ملازمین کو نوکریوں سے معطل کر دیا، عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مودی حکومت اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کشمیری ملازمین کو بے بنیاد الزامات کے تحت معطل کر رہی ہے ، تازہ ترین اقدام میں 23کشمیری سرکاری ملازمین کو ان کی خدمات سے محروم کر دیا گیا ہے،بھارت اپنی انسان دشمن پالیسیوں کے ذریعے اقوام متحدہ کے متنازع خطہ قرار دیے گئے مسلم آبادی کے علاقے کو زیر کرنے پر تلا ہوا ہے،بی جے پی حکومت کشمیریوں کو معاشی طور پر گلا گھونٹنے کے لیے اپنی آبادکاری کی استعماری پالیسی کے تحت کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کر رہی ہے،تمام تر جارحانہ اقدامات کے باوجود بھارت کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی