i بین اقوامی

مقبوضہ کشمیر، سوپور میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ، تین کشمیر ی شہید کردئیےتازترین

November 11, 2024

مقبوضہ کشمیر کے ضلع سوپور میں بھارتی فوج کی جانب سے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے 2 روز سے محاصرہ جاری ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 روز کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی۔تاحال قابض بھارتی فوج نے ضلع سوپور کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ بزرگوں تک کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سرچ آپریشن کے دوران ایمبولینسوں کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند ہیں۔ بھارتی فوج اور ریاستی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ محاصرے کے دوران عسکریت پسندوں نے بھارتی فوج پر فائرنگ کی۔ مقابلے میں تین مزاحمت کار مارے گئے۔قابض بھارتی فوج نے شہید ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کردیں۔ ورثا اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی