مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزین3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے کشمیر کے ضلع کلگام کے علاقے ریڈوانی میں دیر رات گئے آپریشن کیا۔ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ ادھر پونچھ، راجوری، ادھم پور، کٹھوا اور ڈوڈا اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی مسلسل محاصرے اور تلاشی کا عمل جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی