i بین اقوامی

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہیدتازترین

December 20, 2022

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے مونجھ مارگ میں قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ جام شہادت نوش کرنے والے تینوں نوجوان پہلے ہی قابض بھارتی فوج کی قید میں تھے اور انہیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں ایک فرضی مقابلے میں مارا گیا ہے۔ شہید ہونے والے نوجوانوں میں سے 2 کی شناخت لطیف لون اور عمر نذیر کے نام سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی