مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، بے لگام بھارتی فوجیوں نے جموں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فورسز نے تازہ کارروائی میں ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ نوجوان کو فوجیوں نے ضلع کے علاقے لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ رپورٹ کے مطابق بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کی کارروائیاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ 5اگست 2019 سے لے کر اب تک 25 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی