i بین اقوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہیدتازترین

October 30, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اکھنور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیاگیا، اکھنور میں آپریشن کے بعد دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری ہیں۔ اس سے قبل اسی علاقے میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی پر حملہ ہوا ، بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں ایک نوجوان گرفتار کر لیا، نوجوان کو محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیاگیا، بے گناہ کشمیریوں کو گرفتارکرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کی کارروائیاں ایک معمول ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 5اگست 2019 سے اب تک 25 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ، ہندوستانی حکومت کی آر ایس ایس پر مبنی پالیسیاں علاقائی ہم آہنگی کیلئے ایک اہم خطرہ ہیں، کئی دہائیوں سے، بھارت تنازع کشمیر کے پرامن حل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے،جنوبی ایشیا بھارتی محاذ آرائی کی وجہ سے عدم استحکام کا شکارہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی