i بین اقوامی

میرے خلاف ریپبلکن کی مواخذے کی انکوائری کا آغاز خوش آئند ہے، جوبائیڈنتازترین

September 18, 2023

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ میرے خلاف ریپبلکن کی مواخذے کی انکوائری کا آغاز خوش آئند ہے، میری خوش قسمتی بھی ہے،وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ آپ کے خلاف ریپبلکن پارٹی نے مواخذے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اس پر آپ کا کیا رد عمل ہے،صحافی کے جواب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ "لاٹس آف لک" یعنی خوش قسمتی کی بات ہے میرے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز ہوا ہے، حال ہی میں امریکی ہاس آف نمائندگان کے سپیکر کیون میکارتھی نے جوبائیڈن کیخلاف مواخذے کی کارروائی کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی