i بین اقوامی

میرے حامی میرے گھر پر حملے پر خاموش نہیں رہیں گے،ٹرمپ کی دھمکیتازترین

September 02, 2022

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ انصاف پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کی ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے ضبط شدہ دستاویزات کی اہمیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے، ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ان کے حامی ناراض ہیں اور وہ ان کے گھر پر دھاوا بولنے پر خاموش نہیں رہیں گے، خیال رہے کہ ان کے گھر پر دھاوا بولنے پر رائے عامہ کے جائزوں میں سابق صدر کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی