میکسیکو میں بچے کی پیدائش سے قبل جنس بتانے کی تقریب میں طیارے سے اسٹنٹ حادثے میں بدل گیا، طیارہ گرکر تباہ ہوگیا اور پائلٹ بھی جان کی بازی ہار گیا،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکن ریاست سنالوا میں ایک جوڑے نے پیدائش سے قبل اپنے بچے کی جنس بتانے کی تقریب منعقد کی جس میں قریبی رشتہ دار اور دوست احباب مدعو تھے،جوڑنے نے پرائیویٹ طیارے کے ذریعے اسٹنٹ کو ترجیح دی، ہوا میں طیارے سے پنک اور بلیو رنگ کا پاڈر گرنا تھا جس سے اندازہ ہوتا کہ دنیا میں آنے والا بچہ لڑکا ہوگا یا لڑکی،طیارا جیسے ہی آیا تو اس میں سے پنک پاڈر نکلا جس کا مطلب تھا کہ جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش ہوگی، تاہم طیارا ہوا میں توازن کھو بیٹھا اور قلا بازیاں کھاتا ہوا مہمانوں کے سامنے ہی تقریب سے چند فاصلے پر گرکر تباہ ہوگیا،رپورٹس کے مطابق طیارا 32سالہ پائلٹ لوئس اینجل اڑا رہا تھا جو حادثے میں شدید زخمی ہوا، اسے طبی امداد کے لیے جب اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی