i بین اقوامی

میکسیکو، اسٹیل فیکٹری میں دھماکہ،12 افراد ہلاک،متعدد زخمیتازترین

October 31, 2024

میکسیکو کی وسطی ریاست ٹلاکسکالا میں واقع اسٹیل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاستی قصبہ سان کوزمے زالوزٹوک میں واقع اسٹیل فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے کئی افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ٹلاکسکالا ریاست کی گورنر لورینا کیولر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹیل فیکٹری کے بوائلر میں دھماکہ ہوا اور واقعے کی استغاثہ کی طرف سے جامع تحقیقات کی جا رہی ہے۔واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کیولر نے کہا کہ میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں، ہم اس مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی