i بین اقوامی

ہمیں ٹرمپ کو شکست دینا ہے،بائیڈن نے پہلی مرتبہ اپنی دستبرداری کی وجہ بتا دیتازترین

August 12, 2024

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی دستبرداری کی وجہ بتا تے ہوئے کہا ہے کہ بطور صدارتی امیدوار دستبرداری کی وجہ ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ صدر بننا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ایسا کرنا ملک کے لیے میری ذمہ داری ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے خود سے اور اپنے بیٹے سے دستبرداری کے بارے میں مشورہ کیا۔ انہوں نے کہا مجھے یہ کام کرنا پڑا کیونکہ ہماری جمہوریت خطرے میں تھی۔ ہمیں ٹرمپ کو شکست دینا چاہیے، ہمیں اسے ہرانا چاہیے،بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ نے عوامی طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر وہ الیکشن نہیں جیتتے ہیں تو خونریزی کی جائے گی۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے امریکہ میں جمہوریت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریپبلکن امیدوار کو وائٹ ہائوس میں واپس آنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی