i بین اقوامی

ہمیں ڈالر کی کمی نہیں، یو اے ای کو بیرونی مالی مدد کی کوئی ضرورت نہیں، امریکہ میںاماراتی سفیرتازترین

April 22, 2026

امریکا میں تعینات اماراتی سفیریوسف العتیبہ نے کہا ہے کہ امارات کو کسی بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطاقب واشنگٹن میں کرنسی سوئپ لائن پر امریکا امارات حکام کی اعلی سطح کی ملاقات ہوئی۔اس موقع پر امریکا میں اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے کہا کہ اماراتی معیشت مضبوط ہے اور ڈالر کی کمی نہیں، متحدہ عرب امارات کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ اماراتی سفیر نے مزید کہا کہ امارات کے پاس 2 ٹریلین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈز ہیں اور 300 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام کی امریکی فیڈرل ریزرو حکام سیکرنسی سوئپ پربات چیت جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی