روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے دعوی کیا ہے کہ مغربی ممالک کے مجموعی ایٹمی ہتھیار بھی روس کے ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے کہا ہے کہ یوکرین میں فتح کیلیے روس کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، مغربی ممالک کے مجموعی ایٹمی ہتھیار بھی روس کے ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعدادمیں اضافے پر غور شروع کردیا ہے، یہ اقدام روس اور چین سے مقابلے کی خاطر کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی شرائط سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پردستخط کردیے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی