i بین اقوامی

مفاہمت دوطرفہ معاملہ ، امریکا مفاہمتی یادداشت پر عمل کریگا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے، ایرانی صدرتازترین

June 30, 2026

ایرانی صدر مسعودپزشکیان نے واضح کیا ہے کہ مفاہمت دوطرفہ معاملہ ہے، امریکا مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے گا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر معقول شیخی بگھارنے اور بے بنیاد دھمکیوں کے مقابلے میں ہمارا مقف واضح ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ ہماراموقف ہے فیصلے کرتے وقت عقل ودانش اور انسانی وقار کو بنیاد بنایا جائے، عملی اقدامات کے وقت فیصلہ کن اور بیخوف دفاع کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی