امریکی صدارتی مباحثے میں صدر بائیڈن کی مایوس کن کارکردگی کے بعد امریاک کے موجودہ صدر اور متوقع ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن پر صدارتی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کے لیے دبا وبڑھ گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن پر صدارتی دوڑ سے پیچھے ہٹ جانے کے لیے دبا بڑھ گیا ہے تاہم بائیڈن انتظامیہ نیامریکی میڈیا کی خبروں کو افواہ قرار دے کر اسے مسترد کر دیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونیکے امکان کو مستردکر چکے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ جب لوگ آپ سے مقابلے سے دستبردار ہونے کا کہیں تو اس وقت مقابلے کا زیادہ مزہ آتا ہے اور آپ کو مقابلے کے لیے زیادہ قوت ملتی ہے۔ دوسری جانب امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن صدر تو منتخب ہو جائیں گے لیکن یہ مرحلہ تھوڑا مشکل ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی