i بین اقوامی

ہماری انگلی ٹریگر پر ہے، جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی توضروری کارروائی کریں گے، ایرانی وزیر دفاعتازترین

July 01, 2026

ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ تہران اپنے مخالفین پر اعتماد نہیں کرتا اور جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مناسب اور ضروری جواب دیا جائے گا۔ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن آل ثانی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں سید مجید ابن الرضا نے جنگ بندی کے لیے قطر کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ مخالف فریق اس مختصر عرصے میں کئی بار اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔انہوں نے ہمسایہ مسلم ممالک خصوصا قطر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائیوں پر اعتماد کرتے ہیں لیکن دشمن پر نہیں۔ ہماری انگلی ٹریگر پر ہے اور اگر جنگ بندی کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مناسب اور ضروری کارروائی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی